"عشق جان کا جوہر ہے۔"
غزلیات
حضرت شاہ مقصود صادق عنقا
پُُرامن، خوب صورت اور فطری ماحول میں اعتکاف چند دنوں کے لیے روزمرّہ کی زندگی کے خلفشار سے چھٹکارا فراہم کرتا ہے۔ ساتھ ہی تمرکز کی پُرقوّت تکنیک کے ذریعے اعتکاف آپ کو اِس بات پر قادر کرتا ہے کہ آپ اپنے ذہن کو آزاد اور روشن رکھ کے اپنے غور و فکر کی کیفیت کو اونچی سطح تک لے جائیں۔ ساتھ ہی یہ قوّتوں کی تجدید کی توانائی اور جسمانی راحت فراہم کرتا ہے۔ اعتکاف آپ کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ آپ مندرجۂ ذیل مراتب کا تجربہ کریں:
- ۔ گہرا اور جاں بخش عملِ تنفّس
- ۔ جستجو اور دریافت، مثبت خودشناسی کی سمت
- ۔ موازنہ: قوّتوں کو پُرسکوں اور متوازن کنندہ۔
- ۔ ذکر: ایک شفا بخش آواز جو روح کو پاک و پاکیزہ بناتی ہے۔
- ۔ فطرت کے عجائبات
اعتکاف کی محفلیں 'تمل پَےاَس' پہاڑی کے دامن میں، گولڈن گیٹ پل کے نزدیک، سان فرانسسکو، کیلیفورنیا میں، ریڈ وُڈ کے قدیم درختوں سے گھری ہوئی (Ralston White Retreat) نامی ایک تاریخی عمارت میں منعقد ہوتی ہیں۔ اعتکاف کی ہر محفل کا پروگرام مختلف موضوعات کی بنیاد پر ترتیب دے کر منعقد کیا جاتا ہے۔ سال میں ایک بار "قوّتِ خاموشی" کے لیے، اِسی طرح "نوجوانوں کے لیے اعتکاف" کے مخصوص پروگراموں کا انعقاد ہوتا ہے۔
اگلا اعتکاف: 24 تا 26 اکتوبر 2008
مزید معلومات کے لیے
![]() | ||||||
|
|
||||||
![]() | ||||||
|
||||||