logo
•تمرکز®    •مطالعہ    •"کلاسیں    •اعتکاف    •ہمارے بارے میں:    •رابطہ
"انسانوں میں موجود متفرّق جہتیں، جو وجود کے عجائبات میں سے ہیں، اُن کے باطنی اور خارجی، دونوں ماحولوں سے گہرا ربط رکھتی ہیں۔"

"تصوّف و امن"، از حضرت صلاح الدّین علی نادر عنقا "پیرِ اویسی"فان و صلح
ہمارے بارے میں:
®.M.T.O مکتب طرتقت اویسی شاه مقصودی.


مکتبِ طریقتِ اویسیَ شاہ مقصودی کا عالمی پیغام عشق اور خودشناسی ہے۔

صدی در صدی، گذشتہ چودہ سو برس سے مکتبِ طریقتِ اویسیَ شاہ مقصودی کے بیالیس اساتذہ نے اپنے شاگردوں کو ہر زمانے میں خودشناسی کی تعلیم دی ہے اور بتایا ہے کہ وہ کس طرح اپنی باطنی تسکین کا سامان کر سکتے ہیں اور اپنی زندگی پر اختیار حاصل کر سکتے ہیں۔ مکتبِ طریقتِ اویسی کے روحانی رہنماؤں کی تعلیمات کے سلسلے میں عرفانی مراقبے کی جس مشق پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے، وہ "تمرکز" ہے، بطورِ خاص اکتالیسویں روحانی استاد، پروفیسر صادق عنقا کے مطابق، جنھیں اس مکتب کے تمام شاگرد حضرت شاہ مقصود کے نام سے جانتے ہیں اور ان کے بعد بیالیسویں استاد حضرت صلاح الدّین علی نادر عنقا کے مطابق، جو اس مکتب کے موجودہ استاد ہیں اور جنھوں نے تمرکز اور مراقبے کی کلاسوں کا باقاعدہ اہتمام کیا ہے، تاکہ دنیا کے تمام لوگ ان مشقوں سے فائدہ اُٹھا سکیں۔

مکتبِ طریقتِ اویسیَ شاہ مقصودی® کے بارے میں مزید معلومات کے لیے مکتب کے مندرجہَ ذیل ویب سائٹ سے رجوع کریں:www.mto.org